بھٹکل:10؍اگست (ایس اؤ نیوز)کورونا کی دوسری لہرمیں منعقد ہوئے ایس ایس ایل سی امتحانات کے اعلان کردہ نتائج میں بھٹکل تعلقہ کے سرکاری ، امدادی اور غیر امدادی تمام ہائی اسکولوں نے 100% فی صد نتائج حاصل کئے۔ تعلقہ بھر سے سالانہ امتحانات میں 2466 طلبہ شریک ہوئے تھے، سبھی طلبا و طالبات نے کامیابی حاصل کی ہے۔
نونہال سنٹرل اسکول کی طالبہ ستارہ شاہین نے 619 نمبرات (99.04فی صد) کے ساتھ پورے تعلقہ میں ٹاپ کیا ہےتو انجمن گرلس ہائی اسکول کی طالبہ ثانیہ بنت محمد اقبال سدی باپا 615نمبرات کے ساتھ (98.4فی صد) کے ساتھ تعلقہ میں چوتھے مقام پر ہے۔
تعلقہ سے 1304لڑکے اور 1162لڑکیاں سمیت کل 2466طلبا و طالبات ایس ایس ایل سی کےامتحانات میں شریک ہوئے تھے ۔ سبھی اسکولوں کے نتائج کی شرح 100فی صدہے۔ البتہ گریڈ لیول پر طالبات نے لڑکوں پر بازی مارتے ہوئے بہترین پر فارمنس پیش کیا ہے۔ 1098طالبات میں سے 123کو اے پلس سے امتیازی کامیابی ملی ہے، اسی طرح 192اے، 529بی اور 254سی گریڈ سے کامیاب ہوئے ہیں۔
1022 لڑکوں میں سے 44 نے اے پلس ، 98 نے اے گریڈ ، 503نے بی گریڈ اور 377 نے سی گریڈ سے کامیابی پائی ہے۔ اس طرح کل 167اےپلس، 290اے، 1032 بی اور631سی گریڈ پرکامیاب ہوئےہیں۔
تعلقہ ٹاپرس : بھٹکل تعلقہ کے سبھی سرکاری ، امدادی اور غیر امدادی اسکولوں کے طلبا و طالبات میں سے امتیازی نمبرات سے کامیاب ہونے والے 10ٹاپرس کی تفصیل اس طرح ہے۔
1۔ستارہ شاہین بنت قمرالزماں محتشم ۔ نونہال سنٹرل اسکول بھٹکل ۔ 619نمبرات۔ 99.04فی صد (قرآن حافظہ)
2۔گایتری مکند موگیر ۔ آنند آشرم ہائی اسکول ، بھٹکل ۔ 618نمبرات۔ 98.88فی صد
2۔سُچیترا شیٹھ۔ سینٹ تھامس ہائی اسکول ، شرالی۔ 618نمبرات۔ 98.88فی صد
3۔پوترا ایریا گونڈا۔ جنتا ودیا لیا شرالی۔ 617 نمبرات۔ 98.72فی صد
4۔ثانیہ بنت محمد اقبال سدی باپا۔ انجمن گرلس ہائی اسکول ، بھٹکل ۔ 615نمبرات۔ 98.4فی صد
4۔بھون تمپا گونڈا۔ سرکاری ہائی اسکول ، کونٹووانی۔ 615نمبرات۔ 98.4فی صد
4۔ہرشیتا نائک ۔ مرارجی دیسائی رہائشی اسکول مرڈیشور۔ 615نمبرات۔ 98.4فی صد
4۔جیویتا ایس دیواڑیگا۔ دی نیو انگلش ہائی اسکول ، بھٹکل۔ 615نمبرات۔ 98.4فی صد
5۔سُپرتا شٹی۔ سدھارتھ ہائی اسکول شرالی۔ 614نمبرات۔ 98.24فی صد
6۔میگھنا ایم نائک۔ دی نیو انگلش ہائی اسکول ، بھٹکل ۔ 613نمبرات۔ 98.08فی صد
7۔ ناگیشویتا آر نائک۔ سرکاری ہائی اسکول ، بندر۔ 611نمبرات۔ 97.76فی صد
7۔عمل بنت سید محی الدین سمیر شربڑی۔علی پبلک ہائی اسکول بھٹکل ۔ 611نمبرات۔ 97.76فی صد
8۔پتریکشا گنیش ۔ آنند آشرم ہائی اسکول ، بھٹکل ۔ 610نمبرات۔ 97.6فی صد
9۔ شروا ایم شیٹھ ۔آنند آشرم ہائی اسکول ، بھٹکل ۔ 609نمبرات۔ 97.44فی صد
10۔ شوریٰ بنت محمد بلال شاہد۔ انجمن گرلس انگلش میڈیم ہائی اسکول ، بھٹکل ۔ 608نمبرات۔ 97.28فی صد
10۔کیرتی پٹیل ۔ آر این ایس ہائی اسکول مرڈیشور۔نمبرات۔608نمبرات۔ 97.28فی صد
میڈیم ٹاپرس :اردومیڈیم میں سرکاری اردو ہائی اسکول نوائط کالونی کی طالبہ فاطمہ مہک نے 557نمبرات (89.15فی صد )کے ساتھ اول ، انجمن گرلس ہائی اسکول بھٹکل کی طالبہ ممازونی عرین 533نمبرات (85.28فی صد) کے ساتھ دوم اور سرکاری اردو ہائی اسکول جامعہ جالی کی طالبہ ثانیہ مہک 521نمبرات (83.36فی صد ) کے ساتھ سوم مقام حاصل کیاہے۔
کنڑا میڈیم میں جنتا ودیالیا شرالی کی طالبہ پوترا ایریا گونڈا 617نمبرات (98.72فی صد)کے ساتھ اول۔ سرکاری ہائی اسکول کونٹوانی کے متعلم بھون تمپا گونڈا ۔مرارجی دیسائی رہائشی اسکول مرڈیشور کی ہرشیتا نائک اور دی نیو انگلش ہائی اسکول بھٹکل کی طالبہ جیویتا ایس دیواڑیگا نے فی کس 615نمبرات (98.4فی صد) کے ساتھ دوم ، سوم اور چہارم مقام حاصل کیا ہے۔
انگریزی میڈیم میں نونہال سینٹرل اسکول کی طالبہ حافظہ ستارہ شاہین محتشم 619نمبرات (99.04فی صد) کے ساتھ اول۔ آنند آشرم ہائی اسکول بھٹکل کی طالبہ گایتری مکند موگیر اور سینٹ تھامس ہائی اسکول شرالی کی طالبہ سچیترا شیٹھ نے 618نمبرات (98.88فی صد) کے ساتھ دوم اور سوم مقام حاصل کیا ہے۔